دبئی: دنیا کی بلند ترین عمارت برج دبئی سے زیادہ اونچی زیر تعمیر عمارت کی پہلی فضائی تصویر سامنے آگئی، دبئی کے حکمراں نے عمارت کی بنیاد کے کام کا بھی جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق دبئی کی برج خلیفہ یا برج دبئی کے نام سے مشہور عمارت اس وقت دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت ہے جو کہ 828 میٹر بلند ہے تاہم دبئی میں اس سے بھی زیادہ بلند عمارت بنانے کا منصوبہ جاری ہے۔
Fly Through #Dubai Creek Harbour pic.twitter.com/LzUWLDoniW
— Dubai Media Office (@DXBMediaOffice) August 9, 2017
عمارت کی بنیاد مکمل ہوگئی ہے اب اس بنیاد پر اسٹرکچر بنایا جائے گا، یہ عمارت بنانے والی دبئی کی معروف تعمیراتی کمپنی ایمار EMMAR پراپرٹیز نے تصاویر بنائیں جنہیں دبئی میڈیا آفس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کیا ہے۔
لو موند الفرنسية: في #دبي ، الأبراج تتنافس في الارتفاع وتسجيل الأرقام القياسية pic.twitter.com/Z4fZVlUlf4
— Dubai Media Office (@DXBMediaOffice) August 8, 2017
قبل ازیں رواں برس مئی میں متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبئی کریک ہاربر پر واقع اس عمارت کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا تھا۔
خیال رہے کہ اس وقت برج دبئی دنیا کی سب سے بلند عمارت ہے جو کہ 828 میٹر بلند ہے تاہم یہ زیر تعمیر عمارت دبئی کریک ٹاو برج الخلیفہ یا برج دبئی سے بھی بلند ہے۔