اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نوازشریف کے بعدعمران خان بھی عوامی طاقت دکھانے کو تیار ہے ، عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو بتانا ہے جے آئی ٹی ممبران کے ساتھ ہیں، لیاقت باغ میں بتاؤں گا آگے کیا کرنا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا راولپنڈی جلسے میں شرکت کے لئے ویڈیو پیغام میں عوام سے شیخ رشید کے جلسے میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو دعوت دیتا ہوں 13 اگست کو لیاقت باغ میں جلسے میں بھرپور شرکت کریں۔ شیخ رشید اور میں مل کر یہ جلسہ کر رہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کو بتانا ہے جے آئی ٹی ممبران کےساتھ ہیں، جے آئی ٹی نے نوید دی کہ طاقت ور کا بھی احتساب ہوسکتاہے، ثابت کریں گے قوم عدلیہ اورجےآئی ٹی کے ساتھ کھڑی ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ نئے پاکستان کا پروگرام جلسے میں پیش کروں گا، لیاقت باغ میں بتاؤں گا کہ نیا پاکستان بنانے کیلئے آگے کیا کرنا ہے، وہ پاکستان جو علامہ اقبال اور قائداعظم کا پاکستان ہے۔