منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

جشن آزادی، پاک فضائیہ کی شاندار ریہرسل، پاکستان زندہ باد کے نعرے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : جشن آزادی کے موقع پر پاک فضائیہ کے ایئر شو کے لیے آج شاندار فضائی کرتب کی ریہر سل کی گئی جسے لوگوں کی کثیر تعداد نے دیکھا۔

تفصیلات کے مطابق 70 ویں جشن آزادی کے موقع پر پاک فضائیہ کے زیر انتظام شاندار فضائی کرتب کی ریہرسل کی گئی جسے لوگوں کی کثیر تعداد نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ دیکھا اور شاندار فضائی مظاہرے پر پاک فضائیہ کے جوانوں کو داد و تحسین پیش کی۔

ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کی ریہرسل 70 ویں سالگرہ کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے ائیرشو 14اگست کو فاطمہ جناح پارک F-9 اسلام آباد اور سی ویو کراچی پر منعقد ہوں گے جس میں فخرپاکستان جے ایف۔17 تھنڈر بھی کرتب دکھائے گا۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کےعلاوہ ایئرشو میں بین الاقوامی شہرت یافتہ ائیرو بیٹکس ٹیم ’’سعودی ہاکس‘‘ بھی شامل ہو گی جب کہ ترک فضائیہ کی مشہور زمانہ ائیرو بیٹکس ٹیم ’’سوکو ترک‘‘ بھی شامل ہے۔

ریہرسل کے موقع پر پاک فضائیہ کے ماہر پائلٹس نے جہاز اڑانے کے دلچسپ اور دلکش مناظر پیش کیئے جو کہ انفرادی اور مشترکہ ٹیم نے علیحدہ علیحدہ پیش کیئے اس موقع پر فضاء پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اُٹھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں