جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

نوازشریف تمہارا قصور یہ ہے تم نے قوم کا پیسہ لوٹا، شاہ محمود

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نواز شریف تم کو اس لئے نکالا گیا کہ تم نے قوم کے خزانے پر ڈاکہ ڈالا ہے، تم نے قوم کو بھکاری بنایا اور ان کا سر شرم سے جھکادیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاقت باغ راولپنڈی میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، نااہل ہونے والے وزیراعظم نوازشریف کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ شخص جی ٹی روڈ پر دہائی دیتا ہے کہ مجھے نکالا گیا، میں تو ملک کی ترقی کررہا تھا۔

وہ پوچھتاہے، میرا قصور کیا ہے، تیرا قصور یہ ہے تو نے قوم کا پیسہ لوٹا ہے، اس لئے نکالا گیا کہ ڈیزل کی قیمت بڑھ گئی، منی ٹریل کے ثبوت نہ دینے پر تمہیں نکالا نہ جائے تو کیا تمہیں چومیں، تمہیں قوم سے اور پارلیمنٹ سے جھوٹ بولنے پرنکالا گیا۔

- Advertisement -

تمہارے بچوں کے بیانات میں تضادات نہ ہوتے تو نہیں نکالا جاتا، سپریم کورٹ نے چوروں ،غاصبوں اور مافیا کو صحیح نکالا، نوازشریف تم قوم کی تقدیر نہیں بدل سکتے اب کون سے انقلاب کا خواب دکھارہے ہو، نوازشریف کو تین مرتبہ قوم نے وزیراعظم بنایا، لیکن وہ قوم کی تقدیر نہیں بدل سکے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ آج لیاقت باغ دیکھ کر دھرنے کی شامیں یاد آگئیں ہیں، ہم جب ریلی کیلئے بڑھیں تو کنٹینرز کھڑے کردیئے جاتے ہیں اور جب تم ریلی کیلئے نکلتے ہو تو بی ایم ڈبلیو کے کنٹینرز کھڑے کردیئے جاتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ وہ تاریخی لیاقت باغ ہے جہاں پاکستان کے وزیراعظم لیاقت علی خان کو گولی مارکر شہید کیا گیا، یہاں محترمہ بے نظیر بھٹو کو دھماکے میں شہید کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کی دعوت پر لیاقت باغ سوال لیکر آئے ہیں، جب لیاقت باغ بولتا ہے تو سارا پاکستان بولتا ہے اور پھر پاکستان کی تقدیر بدل جاتی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کو قائداعظم اور علامہ اقبال کے تصورات کا پاکستان کہیں دکھائی دے رہا ہے؟ کیا آپ پاکستان میں سکھی اور مطمئن ہیں، قوم اس لئے دکھی ہے کہ گرمی کے موسم میں بجلی غائب تو سردی میں گیس غائب ہے، نوجوانوں کو بغیر رشوت کے ملازمت نہیں ملتی، آپ عزم کریں کہ کرپٹ حکمرانوں کو دفن کرکے دم لیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں