پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر چند امریکی نوجوانوں نے پاکستان کا قومی ترانہ پڑھ کر شاندار خراج تحسین پیش کیا۔
ایک پاکستانی نژاد ڈائریکٹر شہروز یاسین کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی اس ویڈیو میں چند امریکی نوجوان پاکستان اور پاکستان کے لیے سراپا تعریف ہیں۔
ویڈیو میں ان نوجوانوں نے پیغام دیا کہ ہم جانتے ہیں آپ کا ملک بہت خوبصورت ہے، ہم جب بھی آپ کے وطن میں آتے ہیں آپ ہمارا گرم جوش اور محبت بھرا استقبال کرتے ہیں۔
یہ نوجوان کہتے ہیں، ’ہم جانتے ہیں کہ آپ دہشت گردی کے خلاف لڑ رہے ہیں اور حالت جنگ میں ہیں، آپ نے بھی ہماری طرح اپنے پیاروں کو کھویا ہے، ہم جانتے ہیں کہ دشمن آپ کو ترقی کرتے نہیں دیکھنا چاہتے یہی وجہ ہے کہ وہ آپ کے بچوں کو مار دیتے ہیں‘۔
آخر میں یہ نوجوان کہتے ہیں، ’ہم بتانا چاہتے ہیں کہ برائی کے خلاف اس جنگ میں ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں‘۔
اس کے بعد یہ تمام نوجوان مل کر پاکستان کا قومی ترانہ پڑھتے ہیں۔ بلاشبہ آج کے دن یہ امریکیوں کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے بہترین تحفہ ہے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔