پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

وزیر اعلیٰ سندھ اور بلاول بھٹو کی مزار قائد پر حاضری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مزار قائد پر حاضری دی۔

تفصیلات کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مزار قائد پر حاضری دی۔

مہمانوں نے مزار قائد پر فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔

- Advertisement -

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے لیے قر بانیاں دینے والوں کو بھی یاد رکھنا ہے۔ سنہ 1973 کے آئین کی بحالی کے لیے ہم نے کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ آئین کو تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تو مزاحمت کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آج مزار قائد پر قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں سیاسی کشیدگی مناسب نہیں۔ مشکل وقت میں سوچنا چاہیئے ملک کی سرحدوں پر کیا ہو رہا ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آئین میں ترمیم کے لیے مسلم لیگ ن کا ساتھ نہیں دے سکتے۔ پیپلز پارٹی عوام کے اصولوں پر سیاست کرتی ہے۔ آئین میں تبدیلی سے نواز شریف کو کوئی فائدہ نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی پر امن اور مستحکم پاکستان کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔


بلاول بھٹو کا پیغام

اس سے قبل چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو قوم نے کو 70 ویں یوم آزادی کی مبارک باد دی۔

یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ملک کو رول ماڈل مسلم ریاست بنانے کے لیے ہر پاکستانی کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ آمریتوں اور سیاسی کٹھ پتلیوں سے ترقی پر منفی اثر پڑا۔ تاریخ میں آمریتوں اور غیر آئینی حکومتوں کو زیادہ وقت ملا۔ پاکستانی عوام آزادی کے ثمرات سے محروم ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نظریہ پاکستان کے دشمنوں نے کلاشنکوف کلچر کو چھوٹ دی۔ پیپلز پارٹی قائد اعظم کے نظریے کی اصل مشعل بردار پارٹی ہے۔

انہوں نے جنگ آزادی لڑنے والی نسل اور رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ تحریک آزادی کے ہیروز نے نئی نسل کے لیے ملک بنایا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے شہدا کو بھلایا نہیں جا سکتا۔

بلاول کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ہر اس چیز کو نشانہ بنا رہے ہیں جو ملک کو مضبوط کرتی ہے۔ شہری آزادی کو بچانے کی خاطر دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہوں۔ پاکستان تیسری دنیا کو امن کی جانب گامزن کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عہد کرتا ہوں، قائد اعظم کے پاکستان کی خاطر قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔


Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں