جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

بھارت، بنگلہ دیش اور نیپال میں سیلاب‘ 250 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت، بنگلہ دیش اور نیپال میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب کے نتیجے میں‌250 افراد جبکہ لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت، بنگلہ دیش اور نیپال میں ہونے والی حالیہ بارشوں اور سیلاب کے بعد مختلف واقعات میں 250 افراد ہلاک جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے۔

بھارتی ریاست آسام میں 2 لاکھ افراد جبکہ ریاست بہار میں سیلاب کے نتیجے میں تقریباً 15 ہزار افراد اپنا گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔

دوسری جانب بنگلہ دیش میں مقامی حکومتی کے منتظم قاضی حسن احمد کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک جبکہ 7 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

اُدھرنیپال میں بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد تقریباً 48 ہزار گھر تباہ ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ جنوبی ایشیا کے ان علاقوں میں جون سے ستمبر کے دوران مون سون بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ ہوتی رہتی ہے اور بھاری جانی اور مالی نقصانات ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں برس مون سون بارشوں کے باعث سب سے زیادہ نقصان بھارت کو ہوا ہے جہاں بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے اب تک درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں