جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان، پی سی بی نے شیڈول ترتیب دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے حوالے سے شیڈول تیار کرکے پنجاب حکومت کو ارسال کردیا۔

پی سی بی کے مطابق ورلڈ الیون آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی اور قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ تین میچز کی سیریز کھیلے گی، پاکستان کرکٹ بورڈ انتظامیہ نے دورے کی مناسبت سے پنجاب حکومت کو شیڈول بنا کر دے دیے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے حکومت کو 7 تا 15 ستمبر کے درمیان میچز کے انعقاد کی تجویز دیتے ہوئے پنجاب انتظامیہ کو دو شیڈول بھیج دیے ہیں، پہلے شیڈول میں 11 تا 14 یا 12 تا 15 میچز کھیلنے کی تجویز دی گئی ہے۔

- Advertisement -

پی سی بی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت سے سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد میچز کے انعقاد کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا اور ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے موقع پر ٹی ٹوئنٹی میچز کا انعقاد بھی ملتوی کردیا جائے گا۔

پڑھیں: ورلڈ الیون ستمبر میں پاکستان آئے گی، آئی سی سی کی تصدیق

یاد رہے کہ ورلڈ الیون رواں سال ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی جس کی باقاعدہ تصدیق آئی سی سی کی جانب سے بھی کردی گئی ہے، ورلڈ الیون کی سربراہی نیوزی لینڈ کے معروف بلے باز برینڈن میکلم کریں گے۔

علاوہ ازیں ورلڈ الیون میں دنیا بھر کی مختلف کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں نیوزی لینڈ کے مارٹن گپتل، کورے اینڈرسن، ڈینئیل ویٹوری، ٹرینٹ بولٹ، آسٹریلیا کے اسٹینو، اسمتھ، مچل اسٹارک، گلین میکسویل، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلئیرز، مورن مورکل اور سری لنکن وکٹ کیپر کمار سنگاکارا ٹیم میں شامل ہیں۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں