اسلام آباد : قومی احتساب بیوروکے چیئرمین نے چھ شوگر ملوں سمیت گیارہ مقدمات کی تحقیقات کا حکم دے دیا، پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر مجاہد کامران کے خلاف بھی تحقیقات کی ہدایت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں چیئرمین نیب قمر زمان چودھری کی زیرصدارت ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ مجموعی طور گیارہ مقدمات کی تحقیقات شروع کی جائیں گی جس میں چھ شوگر ملز بھی شامل ہیں۔
مذکورہ شوگر ملوں میں عبداللہ شوگرملز، لاہورایم ایس شوگرملز، ٹی ایم کے شوگرملز، سہری شوگرملز، ایم ایس شوگرملز اور حسیب وقاص شوگر ملز شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: نیب کوشریف خاندان کے خلاف کرپشن کا عدالتی ریکارڈ مل گیا
علاوہ ازیں اجلاس میں پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر مجاہد کامران کے خلاف بھی تحقیقات کی ہدایت دی گئی ہے، مجاہد کامران پر اختیارات کےغلط استعمال کا الزام لگایا ہے۔
مزید پڑھیں: سندھ سے نیب کا اختیار ختم، نوٹیفکیشن جاری
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔