جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

سانحہ ماڈل ٹاؤن، پاکستان عوامی تحریک آج دھرنا دے گی، تیاریاں مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو انصاف دلانے کیلئے پاکستان عوامی تحریک آج دھرنا دے گی ، دھرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے ، علامہ طاہر القادری نے اعلان کیا ہے کہ آج دھرنا ہر صورت ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے لاہور میں دھرنے کی تیاریاں مکمل کرلیں گئیں ہیں، مال روڈ استنبول چوک کے قریب عوامی تحریک کا اسٹیج تیار کر لیا گیا جبکہ سکیورٹی کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔

ڈاکٹر طاہر القادری کا خصوصی کنٹینر بھی دھرنے کی جگہ پہنچا دیا گیا ہے، جبکہ طاہرالقادری نے اعلان کیا ہے کہ آج دھرنا ہرصورت ہوگا۔

پاکستان عوامی تحریک کے مطابق دھرنا صرف عوامی تحریک کی خواتین رہنماؤں اور ورکروں پر مشتمل ہوگا، جس سے طاہر القادری خصوصی خطاب کرینگے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی دھرنے میں شرکت کیلئے لاہور پہنچ چکے ہیں۔


مزید پڑھیں  : عوامی تحریک کو مال روڈ پر دھرنے کے انتظامات سے روک دیا گیا


واضح رہے گذشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے مال روڈ پر دھرنے کیخلاف دائر درخواست پر عوامی تحریک سے آج جواب طلب کر لیا اور عوامی تحریک کو عدالتی فیصلہ آنے تک دھرنے کے انتظامات سے روک دیا تھا۔

دوسری جانب پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ نے کراچی میں بھی دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن سے اظہار یکجہتی کیلئے دھرنا دیا جائے گا۔

ترجمان پی اے ٹی کراچی کے مطابق آج سہ پہر 3 بجے فوارہ چوک سے پریس کلب تک مارچ ہوگا اور پریس کلب پر دھرنا دیا جائےگا، پی اے ٹی کی تمام سیاسی جماعتوں کی خواتین کو دھرنے میں شرکت کی دعوت دی گئی ہیں جبکہ دھرنے میں پی ایس پی، ایم ڈبلیو ایم، اے پی ایم ایل کی قیادت شرکت کرے گی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں