کراچی : مسلم لیگ قاف کے سربراہ چوہدری شجاعت نے تمام مسلم لیگی دھڑوں کو یکجا کرنے کا بیڑہ اٹھا لیا، لیگی اتحاد کیلئے چار رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ق لیگ کے مرکزی صدر چوہدری شجاعت لیگی دھڑوں کوایک کرنےکامشن لئے کراچی پہنچ گئے ہیں، اس موقع پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اتحاد بنتے اور ٹوٹتے رہتےہیں لیکن میری کوشش ہوتی ہے کہ تمام لیگی دھڑے متحد ہوجائیں، مسلم لیگی دھڑوں کا یکجا ہونا ہی موجودہ حالات کی اہم ضرورت ہے۔
چوہدری شجاعت حسین نے کراچی میں غوث علی شاہ سے ملاقات کی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف مسلم لیگی ہونگے، مجھے نہیں معلوم، پرویز مشرف بھی مسلم لیگی ہیں، مجھ سمیت سب کااحتساب ہوناچاہیے۔
مزید پڑھیں: مشرف کی سربراہی میں لیگی دھڑوں کے اتحاد کا فیصلہ
چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ سال 2018کے انتخابات ہوتے مشکل نظر آرہے ہیں، اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے غوث علی شاہ نے کہا کہ لیگی دھڑوں کے اتحاد کیلئے پیر پگارا سے بھی ملاقات کی ہے، پیرپگارا نے لیگیوں کو یکجا کرنے میں اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا ہے۔
غوث علی شاہ نے میڈیا سے بھی اپنا بھرپور کردار اداکرنے کی اپیل کی، لیگی دھڑوں کو متحد کرنے کیلئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، کمیٹی کے ارکان میں میں غوث علی شاہ، پرویزالٰہی، سرداررحیم، طارق بشیرچیمہ شامل ہیں۔
چودھری شجاعت اور ذوالفقار کھوسہ متحدہ مسلم لیگ کے قیام پر متفق
قبل ازیں مسلم لیگ ق کے مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین کراچی پہنچے تو کارکنان نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔ انہوں نے اپنے قائد کو سفید پگڑی بھی پہنائی، کارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور بینڈ کی خصوصی دھنوں نےسیاسی ماحول گرمایا۔