تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

سیکڑوں لوگوں نے بنایا 10 ہزار انڈوں کا انوکھا آملیٹ

مال میڈی: بیلجیئم کے مشرقی شہر مالی میڈی میں سیکڑوں لوگوں نے مل کر دس ہزار انڈوں کا آملیٹ تیار کر کے سب کو حیران کردیا۔

یورپین ویب سائٹ کے مطابق یورپ کے مختلف ممالک میں انڈوں کے حوالے سے پھیلائے جانے والے اسکینڈل کے خلاف بیلجیئم کے مشرقی شہر مال میڈی میں سیکڑوں لوگوں نے جمع ہوکر ہزاروں انڈوں کا انوکھا آملیٹ تیار کرڈالا۔

انڈوں میں کیمکل ملائے جانے کے حوالے سے پھیلنے والی خبروں کے بعد یورپ کے مختلف ممالک میں انڈوں کی فروخت میں بہت کمی نظر آئی، انڈوں کی اہمیت اور بے بنیاد خبروں کی تردید کے لیے آملیٹ بنانے والی مقامی کمپنی نے تقریب منعقد کی۔ دس ہزار انڈوں پر مشتمل آملیٹ بنانے کے لیے باورچی نے چار میٹر کا فرائنگ پین استعمال کیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق تقریب میں ایک ہزار سے زیادہ لوگ موجود تھے اور انہوں نے بہت دلچسپی کے ساتھ آملیٹ بنانے میں حصہ لیا اور ڈش تیار ہونے کے شرکاء نے اسے خوب سیر ہوکر کھایا۔

شرکاء کی تسلی کے لیے آملیٹ کے لیے استعمال ہونے والے انڈوں کا فیپرونل ٹیسٹ کیا گیا اور اس کی رپورٹ فیسٹول میں آویزاں بھی کی گئی۔

انڈوں میں مضرِ صحت کیمیکل شامل ہونے کے حوالے سے یورپ میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں جن کے مطابق انڈوں کے اندر کیڑے مار ادویات کے شواہد ملے تھے تاہم بیلجیئم کی شہری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آملیٹ میں استعمال ہونے والے انڈے خراب نہیں تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -