ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے قطری عازمین حج کے لیے سرحد کھولنے کا حکم دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے قطری عازمین حج کے لیے زمینی گذرگاہ کھولنے اور انہیں مناسک حج کی ادائیگی میں ہرممکن سہولت فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔
سعودی فرمانروا نے اعلان کیا ہےکہ سلویٰ بارڈر سے سعودی حدود میں داخل ہونے والے قطری عازمین حج کو الیکٹرانک پرمٹ کے بغیر بھی داخلے کی اجازت دی جائے۔
سعودی بادشاہ شاہ سلمان نے حکم دیا کہ سعودی ایئرلائن کے پرائیوٹ طیاروں کے ذریعے فریضہ حج کی ادائیگی کرنے والے قطری شہریوں کو لایا جائے اوراس پر آنے والے تمام اخراجات وہ خود برداشت کریں گے۔
قطری حجاج کا خیرمقدم کیا جائے گا، سعودی عرب
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم کے بعد شہزادہ محمد بن سلمان نے دوحہ سے سعودی عرب آنے والے پہلے وفد کا استقبال کیا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب، مصر، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے قطر پر دہشت گردوں کی معاونت کا الزام عائد کرتے ہوئے تجارتی تعلقات منسوخ کردیے تھے جبکہ سعودی عرب نے قطر اور سعودی عرب کو ملانے والی سلویٰ سرحد کو بھی بند کردیا تھا۔
سعودی عرب سمیت 7 عرب ممالک نےقطرسےسفارتی تعلقات منقطع کردیے
واضح رہے کہ رواں سال 5 جون کو سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے قطر پر معاشی پابندی لگاتے ہوئے زمینی اور فضائی تعلقات منقطع کردیے تھے۔