جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

پاکستان کا وجود میں آنا ایک معجزہ تھا،احسن اقبال

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ 1947 میں پاکستان کا معرض وجود میں آنا ایک معجزہ تھا، 70 سال میں ایک بھی جمہوری وزیراعظم5سال پورے نہیں کرسکا۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سترسال میں ایک بھی جمہوری وزیراعظم پانچ سال مکمل نہیں کرسکا،نوازشریف اور بے نظیرمیں خرابی ہوسکتی ہے، جونیجو اور ظفراللہ جمالی تو معصوم سے وزیراعظم تھے، انہیں کیوں ہٹایاگیا؟

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان 70سال میں کئی اہم موڑ سے گزرا ہے،70 سال میں بہت سے ملک جو پیچھے تھے آگے نکل گئے ہیں، 1947 میں پاکستان کا وجود میں آنا ایک معجزہ تھا، مثبت سوچ کامیابی لاتی ہے اور منفی سوچ ناکامی پاکستان کی ترقی اور آگے بڑھنے کیلئے مثبت سوچ رکھنا ہوگی۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں : نوازشریف کی پالیسیوں کا تسلسل جاری رہے گا، احسن اقبال


انھوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوری نظام کو مختلف حربوں سے ہٹایا گیا ، کئی ممالک نے سی پیک کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہارکیا ہے، پاکستان اس مقام پر ہے، جہاں فیصلے سفر کی کامیابی یا ناکامی کا تعین کرتے ہیں، آج افغانستان بھی ہم سے آگے نکلنے کی کوشش کررہا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ سلامتی اور امن کے راستے مضبوط معیشت سے منسلک ہیں، پاکستان کی سلامتی اور سیکیورٹی کیلئے معیشت کی مضبوطی ضروری ہے، یہ ہماری ناکامی ہے جوترقی کی قیادت برقرار نہ رکھ سکے، جو باربار آئی ۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں