جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

مائنس ون فارمولا کبھی نہیں چلنے دیں گے، قمرزمان کائرہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ میاں صاحب کو ان کے کیے کی سزا ملی، کسی نے نظام کو نہیں چھیڑا، مائنس ون فارمولا کبھی چلاہے اور نہ ہی ہم اسے چلنے دیں گے، ملک بہتری کی جانب چل رہا ہے اور سب اچھا ہوتا جارہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کرچلتی رہی، ہم چاہتے تھے سیاسی جماعتیں متحد ہوں گی تو پارلیمان بھی مضبوط ہوگا۔

قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کا قبضہ مافیا والا مائنڈ سیٹ ابھی تک نہیں گیا، ماضی میں اے آر ڈی میاں صاحب کو رہا کرانے کی کوشش کررہی تھی اور میاں صاحب قوم کی پیٹھ میں چھرا گھونپ کر بیرون ملک چلے گئے تھے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح کے بعد مادرملت کا لقب نصرت بھٹو کو دیا گیا تھا، خطاب ایسے ہی نہیں ملتے، قوم کی خدمت کرنے پرخطاب سے نوازا جاتا ہے، سیاسی شعور کسی کو70سال میں بھی نہیں آتااورکسی کو22سال میں آجاتا ہے۔

نواز شریف کو پتہ نہیں کون سے نوٹس کا انتظار ہے ؟

ایک سال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نیب میں پیش نہیں ہوا، جواز یہ پیش کیا جارہا ہے کہ نوٹسزنہیں ملے، تو کوئی بات نہیں کل مل جائیں گے، ہم بھی دیکھتے ہیں کہ شریف خاندان تاخیری حربے کب تک استعمال کرتا ہے؟

نوازشریف کہتے ہیں میرا کیا قصور ہے، بہت جلد سب ثابت ہوجائے گا، نواز شریف کو پیش تو ہونا ہوگا، بہانے نہ کریں نیب سامنا کریں، میڈیا ایڈوانس ہے کل پورادن نیوز چلتی رہی کہ نوٹس ہوگئے، نوازشریف کو پتہ نہیں کون سے نوٹس کا انتظار ہے۔

انہوں نے کہا کہ نظرثانی اپیل کے بعد حکم امتناع شاید نہیں لیا جاسکتا، فیصلہ خلاف آنے تک ملک ٹھیک چل تھا آج حالات برےہوگئے، پارلیمان کو مضبوط کرنےکی باتیں اس وقت کرتےجب وہ پارلیمان میں نہیں آتے تھے، میاں صاحب کو ان کے جرائم کی سزا میں حکومت سے الگ کیا گیا، نیا وزیراعظم بھی آگیا اب جمہوریت کو کس قسم کا خطرہ ہے۔

قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ ووٹ کا تقدس پامال کرنے والوں میں نوازشریف خود شامل تھے، ہم نے ووٹ کے تقدس کو بحال کیا، پارلیمنٹ کو مضبوط کیا، نوازشریف کو ان کے اپنے کیے گئے کاموں کے پھل مل رہے ہیں، ان کے خلاف عمران خان،شیخ رشید، سراج الحق عدالت گئے، جواب میں نوازشریف نے بھی عمران خان پر کیسز کیے ہیں۔

قمرزمان کائرہ نے کہا کہ نوازشریف اب پاکستان کےعوام کو بےوقوف نہیں بناسکتے، ضمنی الیکشن کی تیاری ہورہی ہے، پیپلزپارٹی لاہور میں کامیاب ہوگی۔

عمران خان پہلے خود پر لگنے والے الزامات کا تو جواب دیں

انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو بار بار کہہ چکے ہیں کہ پہلے عدالت میں خود پر لگنے والے الزامات کا جواب تو دیں، عمران خان کے ساتھ وہی لوگ کھڑے ہیں جو الزامات لگاتے ہیں، ہم بھی کہیں نہیں جارہے آپ کے الزامات کا جواب ضرور دیں گے۔

قمرزمان کائرہ نے واضح طور پر کہا کہ مائنس ون کا فارمولا پیپلزپارٹی کیخلاف استعمال کرنے کی کوشش کی گئی، مائنس ون فارمولا کبھی چلاہے اور نہ ہی ہم اسے چلنے دیں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔ 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں