جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

نیب میں عدم پیشی پرنوازشریف کوگرفتارکیا جا سکتا ہے، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف کا نیب کے سامنے پیش نہ ہونا اعتراف جرم ہے، انہیں گرفتار بھی کیا جاسکتا ہے، اسحاق ڈار، احمد سعید اور ظفر حجازی وزیراعظم کی پشت پناہی پر جنوبی ایشا کا سب سے بڑا منی لانڈرنگ نیٹ ورک چلا رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین سیکرٹیریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، فواد چوہدری نے کہا کہ وہ جاننا چاہتے ہیں کہ نیب کس قانون کے تحت سابق نااہل وزیراعظم کو سہولتیں دے رہا ہے، نواز شریف اور ان کے خاندان کے پاس اب صرف اپنی ضمانت کروانے یا پھر گرفتاری دینے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔

- Advertisement -

فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف عزیزیہ اسٹیل ملز کے ساتھ  پانچ ریفرنسز اور اٹھائیس مقدمات زیر التواء ہیں۔

پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کئی ایکڑ کے گھروں میں رہنے والے آج ملک میں انقلاب کی باتیں کر رہے ہیں۔

کلثوم نواز کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے بھی پیش نہیں ہوئیں کیونکہ وہ چھوٹے افسر کے سامنے پیش ہونے کو اپنی توہین سمجھتی ہیں۔ لیکن ان کی غیر حاضری کو قانون کی زبان میں صرف اعتراف جرم سمجھا جائے گا۔

ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ  شاہد خاقان عباسی نے اسحاق ڈار اور سعید احمد کےخلاف کارروائی نہیں کی تواس سے ثابت ہوجائے گا کہ وزیراعظم بھی شریف خاندان کے ہمدرد ہیں، اسحاق ڈار اور سعید احمد منی لانڈرنگ کے مرکزی کردارہیں۔


مزید پڑھیں: شریف خاندان نے نیب میں طلبی کا نوٹس ہوا میں اڑا دیا


انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈاراینڈ کمپنی کی مدد سے 3 ہزارکروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی، عوام کے پیسوں کو واپس لانا ہماری اوراداروں کی ذمہ داری ہے اور اس کے لئے ہم تما م دستیاب ذرائع استعمال کریں گے۔


مزید پڑھیں: شریف خاندان کیخلاف چیئرمین نیب کا بلاامتیاز کارروائی کا حکم


فواد چوہدری نے کہا کہ نیب سے عدم تعاون پر نوازشریف کو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ نوازشریف کو تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں