اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

عدالتوں کو دھمکیاں: حالات کی ذمہ دار نوازلیگ ہوگی، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے پانامہ لیکس مقدمے کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے اقدامات کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ملک میں جو بھی حادثہ ہوا ذمہ دار مسلم لیگ نواز ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب کے پروگرام حال احوال میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، جماعت اسلامی کے امیرسینیٹرسراج الحق نے کہا کہ پانامہ لیکس معاملے پر مسلم لیگ نواز کے مینڈیٹ نہیں کرپشن کو چیلنج کیا تھا۔

نواز شریف فیصلہ تسلیم کرنے کے بجائے جی ٹی روڈ سے گھر گئے عدالتوں کو دھمکیاں دی گئیں اور اب آئین کے آرٹیکل 62اور63کے خاتمے کی بات ہورہی ہے جو افسوسناک ہے۔

- Advertisement -

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا، شریف خاندان کے نیب کے سامنے پیش نہ ہونا لاقانونیت تصور ہوگا۔

سینیٹر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کے بعد پانامہ میں جتنے لوگوں کے نام آئے ان سب کے احتساب کیلئے وہ جلد سپریم کورٹ جائیں گے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ وسائل کی کمی نہیں منصفانہ تقسیم کی ضرورت ہے، ملک میں سب سے زیادہ کرپشن بلوچستان میں ہے، گوادر میں پرائمری اسکول دس سال سے بغیر چھت کے ہیں، وہاں اتنے حکمران آئے لیکن عوام کی حالت تبدیل نہیں ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں