نیویارک : امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزازچوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ پرامن افغانستان کے لیے کوششیں کیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ کی نئی افغان پالیسی پر پاکستانی سیفر اعزاز چوہدری کا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امن کے لیے امریکہ سمیت دیگر ملکوں سے تعاون جاری رکھیں گے۔
اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ 38برس سےغیرمستحکم افغانستان سے پاکستان کونقصان اٹھانا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کےمحفوظ ٹھکانےنہ ہونےکا کئی باربتا چکا ہے۔
پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کےعزم کو متنازع نہیں بنایا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ افغان قیادت ہی مفاہمتی عمل کوکامیاب بنا سکتی ہے۔
اعزازچوہدری کا کہنا ہے کہ امریکہ کی نئی پالیسی پرپاکستانی کابینہ میں بحث ہوئی ہے اس پالیسی پرنیشنل سیکیورٹی کمیٹی پرمزید بحث کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی امریکی پالیسی کامکمل جواب تیارکرے گی۔
امریکا کا ہماری قربانیوں کو نظر انداز کرنا مایوس کن ہے، دفتر خارجہ
واضح رہے کہ گزشتہ روزامریکہ کی نئی افغان پالیسی پردفتر خارجہ کے ترجمان کا رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکہ کا پاکستانی قوم کی قربانیوں کو نظراندازکرنا مایوس کن ہے، پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔