اشتہار

چین کے انتظامی علاقے مکاؤ میں طوفان نے تباہی مچادی

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ : چین کے انتظامی علاقے مکاؤ میں طوفان نے تباہی مچادی، طوفان سے 12 افراد ہلاک جبکہ ڈیڑھ سو کے زائد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ہیٹو طوفان چین کے انتظامی علاقے مکاؤ سے ٹکرا گیا، ہیٹو طوفان تریپن سال کے دوران سب سے زیادہ طاقتور طوفان تصورکیا جارہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہیٹو طوفان ایک سوچالیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مکاؤ سے ٹکرایا، جس کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔

- Advertisement -

طوفان کی وجہ سے فیری سروس بند کردی گئی ہے جبکہ انتیس ملکی اور چونتیس غیرملکی پروازیں بھی منسوخ کی گئیں ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ طوفانی ہواؤں کے باعث بل بورڈز گِر گئے ہیں اور درخت اکھڑ گئے جبکہ چند عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے اور نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہے۔

بل بورڈز اور بعض عمارتوں کے گِرنے کے باعث ہلاکتیں بھی ہوئیں ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں