کراچی : اے آر وائی نیٹ ورک کے سربراہ سلمان اقبال نے بیگم کلثوم نواز کی صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی بیماری کی خبر کے بعد دعاؤں اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے، اے آروائی نیٹ ورک کے سربراہ سلمان اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کلثوم نواز کی صحتیابی کی دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سلمان اقبال نے کہا کہ دعا ہے کہ بیگم کلثوم نواز جلد ٹھیک ہوجائیں۔
My Best Wishes to #BegumKulsoomNawaz as she fights the battle against cancer. Prayers for her speedy recovery inshallah!!!
— Salman Iqbal ARY (@Salman_ARY) August 23, 2017
یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو گلے کے کینسرکی تشخیص ہوئی تھی، ڈاکٹرز کا کہنا ہے بیگم کلثوم نوازکا کینسر ابتدائی مراحل میں ہے، جو قابل علاج ہے اور وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گی، بیگم کلثوم نواز کا علاج لندن میں ہوگا۔
مزید پڑھیں : کلثوم نواز گلے کے کینسر میں مبتلا
سابق وزیراعظم کی اہلیہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو بیس کے ضمنی انتخاب کے لئے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار ہیں، سابق خاتون اول ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے آخری روز لندن روانہ ہوگئی تھیں۔