جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

افغانستان میں امن کا خواہش مند پاکستان سے زیادہ کوئی اور نہیں، احسن اقبال

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کرامن کی بحالی میں اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کر رہا ہے۔

یہ بات انہوں نے جاپان کے سفیرکے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کہی، دورانِ ملاقات دونوں ممالک کے مابین باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے اور خطے کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ پاکستان اور جاپان میں مضبوط اقتصادی تعلقات ہیں جن میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے اور ٹیکنالوجی کے فروغ میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

- Advertisement -

وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا کہ کوئی ملک پاکستان سے زیادہ افغانستان میں امن کا خواہاں نہیں، امن اورترقی کے درمیان باہمی ربط نا گزیر ہوچکا ہے جس کی اہمیت سے نہ صرف یہ کہ آگاہ ہیں بلکہ انہی اصولوں پر کاربند بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ا دار وں کی مضبوطی قوموں کی ترقی کی ضامن ہوتی ہے اور سیکیورٹی اداروں کی جدید ٹیکنالوجی سے آگہی ضروری امر ہے اس ضمن میں جاپان اورپاکستان میں ہمہ جہت شعبوں میں اچھے تعلقات ہیں۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ ٹرمپ کا حا لیہ بیان حقیقت کے مترادف اور مایوس کن ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور ہم ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔

اس موقع پر جاپانی سفیر نے پاکستان میں قیام امن کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کی کاوشوں کو سراہا اور خطے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں