کراچی : سربراہ متحدہ قومی مومنٹ پاکستان فاروق ستار نے کہا ہے کہ مردم شماری میں بڑی دھاندلی ہوئی ہے جس کے خلاف مشترکہ جدوجہد کے لیے پاک سرزمین پارٹی اور آفاق احمد کو بھی دعوت دیتا ہوں.
وہ کے ایم سی گراؤنڈ پی آئی بی میں کارکنان کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے مردم شماری کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ہم 48 گھنٹے میں مزار قائد سے ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالیں گے.
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ صرف مہاجر ہی نہیں بلکہ کراچی میں رہنے والے پنجابی، سندھی، ہزارہ اور دیگر قومیتوں کو بھی ان کے جائز حق سے محروم کیا گیا ہے چنانچہ تمام ہی قومیتیں ہماری ریلی میں شرکت کریں.
اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے مردم شماری کے اعداد و شمار میں مبینہ طور پر ہیر پھیر کرنے کے خلاف پی ایس پی، مہاجر قومی موومنٹ اور پی ٹی آئی کو مشترکہ جدوجہد کے لیے دعوت دیتا ہوں کہ وہ ہمارے ساتھ ہیں آئیں اور کراچی کے خلاف ناانصافی کے لیے کھڑے ہوں.
سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ مردم شامری میں کھلی دھاندلی کو تسلیم نہیں کرتے جس میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ کراچی کی آبادی 3 کڑور سے کسی طور کم نہیں ہے.
انہوں نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں کی آبادی کے اعدادو شمار کو مسخ کیا گیا ہے کو عالمی حقائق نامہ کے بھی منافی ہیں اور جتنی کراچی کی آبادی بتائی جارہی ہے اتنے لوگ تو کراچی کے ایک ڈپارٹمنٹل اسٹور پرکھڑے ہوتے ہیں.