ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

بھارت سی پیک کو اپنے لیے خطرہ سمجھتا ہے‘ شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ’بھارتی آرمی چیف نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو اپنی سالیمت کے لیے خطرہ قرار دیا ہے‘۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ نیب نے 7 روز میں سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا کہنا تھا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے پٹیشن دائرکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب سے استدعا کی ہے کہ اپنے فیصلے پرعمل کریں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ این آراو پر کام ہورہا ہے اور اپنی جائیدادیں بچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ دینےوالے5 ججز کے بینچ میں نظرثانی اپیل کی ہے نیب نے عملدرآمد نہ کیا تو توہین عدالت کی درخواست دائرکریں گے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 63،62 پر کیس صرف نوازشریف کے خلاف کیا تھا۔


حدیبیہ پیپرملز ریفرنس دائر کرنے میں تاخیر، شیخ رشید نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا


ایل این جی ٹرمینل کےحوالے سے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایل این جی ٹرمینل کا افتتاح کیا اس میں ان کی پارٹنرشپ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایل این جی کا کیس سب سے بڑی کرپشن پر مبنی ہے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ نوازدور میں جتنے لوگ وزارت خارجہ میں لگائے گئے وہ میرٹ پر نہیں جبکہ افغان پالیس سے متعلق انہوں نے کہا کہ امریکہ کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کے معاملے پر پوری قوم ایک ہے جبکہ چین اور روس نے بھی پاکستان کی حمایت کی ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت47 فیصد کم ہوئی ہےجبکہ نوازشریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت ایک جیسی ہے۔

واضح رہے کہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ جب تک یہ اسمبلی موجود ہے 63،62 زندہ رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے بھی مجھے کہا کہ آرٹیکل 63،62 کےخلاف نہیں ہوں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں