اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

این اے120ضمنی انتخاب،پی ٹی آئی کاعیدکے بعد جلسوں کافیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : این اے120ضمنی انتخاب کیلئے پی ٹی آئی نے عید کے بعد جلسوں کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ این اے120ضمنی انتخاب کیلئے تحریک انصاف 8 اور 14 ستمبر کو جلسہ کرے گی اور جلسوں سے عمران خان خطاب کریں گے۔

نعیم الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کو جلسوں کے لئے بھرپور تیاریوں کی ہدایت کردی ہے، پی ٹی آئی جیل روڈ مزنگ پر جلسہ کرے گی۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سندھ میں بھی جلسے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، 19 ستمبر کو سندھ میں جلسہ ہوگا، شہر کا اعلان جلد کیا جائیگا۔


مزید پڑھیں : این اے 120 میں اکیلی یاسمین راشد کا مقابلہ پوری ریاست سے ہے، عمران خان


دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بھی این اے 120کی انتخابی مہم کیلئےسرگرم ہے انکا کہنا تھا کہ  این اے 120کا انتخاب بہت واضح ہے، ایک طرف ڈاکو راج ہے دوسری طرف انصاف کا پاکستان، ایک طرف مجرم قرار دیا گیا شخص دوسری طرف ملک کا مستقبل، چوروں کا مقابلہ کریں گے تو بچوں کا مستقبل روشن ہو گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ این اے120الیکشن میں قانون کی بالادستی ہوگی یا ڈاکو راج چلےگا ، الیکشن سے متعلق عوام پر اعتماد ہے، یاسمین راشد کا مقابلہ کلثوم نواز نہیں ریاست سےہے، مریم نواز نے این اے120الیکشن سےمتعلق میٹنگ بلائی، این اے120میں ن لیگی غنڈوں نے کارکنان کو مہم سے روکا، ن لیگی غنڈےدھمکیاں دے رہے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ الیکشن کمیشن سےدرخواست ہےمجھےالیکشن مہم کی اجازت دی جائے، الیکشن کمیشن نےکس بنا پر قانون بنایا کہ پارٹی چیئرمین کو مہم چلانےکی اجازت نہیں، مہم چلانےکی اجازت کیلئےعدالت میں بھی ہم گئےہیں، این اے120سےباہر8تاریخ کومیں جلسہ کروں گا۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس  وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں