ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ایم کیوایم پاکستان کا مردم شماری کے خلاف ریلی نکالنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایم کیوایم پاکستان نے مردم شماری کے عبوری اعداد و شمار کو مسترد کرتے ہوئے سڑکوں پر نکلنے اور احتجاجی ریلی نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے.

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے مردم شماری کے نتائج کے خلاف سڑکوں پرنکلنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں 10 ستمبر کو لیاقت آباد سے ادارہ شماریات کے دفتر تک نکالی جائے گی.

ذرائع کے مطابق ایم کیوایم پاکستان نے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ مردم شماری میں دھاندلی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جائی گی جس کا اعلان کل پریس کانفرنس میں کیا جائے گا.

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی ریلی میں شرکت کے لیے دعوت دی جائے گی اور کراچی کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ ملا کر جدوجہد کا آغاز کیا جائے گا.

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ مردم شماری میں کراچی کے عوام کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے اور اگر ان ناانصافیوں کا ازالہ نہیں کیا گیا تو خاموش نہیں بیٹھیں گے اور بھرپور طریقے سے احتجاجی مہم چلائیں گے.

خیال رہے ملک میں ہونے والی چھٹی مردم شماری کے عبوری اعداد و شمار سامنے آنے کے بعد سے سندھ کی تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے.


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس  وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں