جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

عید پر صفائی کے انتظامات، شہبازشریف کی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی سربراہی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ بقرعید کے موقع پر صوبے بھر میں مویشی منڈیوں کے انتظامات اور آلائشیوں کو ٹھکانے لگانے کے انتظامات کو آخری شکل دے دی جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے یہ ہدایات متعلقہ محکموں کے سربراہی اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے دیں انہوں نے انتظامی اداروں کی جانب سے عید الاضحیٰ پر صفائی، مویشی منڈیوں میں انتظامات اور ٹریفک نظام سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ عید پر صفائی کے بہترین انتظامات ہونے چاہئیں اورمویشی منڈیوں میں صفائی کے انتظامات پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اعلیٰ افسران کی جانب سے عید کے موقع پر انتظامی امور میں پیش آنے والی رکاوٹوں کا ذکر کیے جانے پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا حکم دیتا ہوں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ شہریوں کو تمام سہولیات کی فراہمی اور عید کے موقع پر صاف و شفاف ماحول دینے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس  وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں