سیئول : شمالی کوریا نےبیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جو جاپان کی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا نے آج صبح بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا جو جاپان کے مشرقی علاقے سے گزرتے ہوئے میں جا گرا۔ شمالی کوریا کا میزائل پہلی مرتبہ جاپانی فضائی حدود سے گزرا۔
جاپان کی فضائی حدود سے شمالی کوریا کا میزائل گزرنے کی وجہ سے سائیرن بجنے لگے اور لوگوں سے کہا گیا کہ وہ تہہ خانوں میں چلے جائیں۔
شمالی کوریا کے میزائل تجربے کے بعد جاپانی وزیراعظم شینزو ابے نے کہا کہ ان کا ملک اپنی عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات کررہا ہے۔
دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کا یہ بیلسٹک میزائل امریکہ کے لیے خطرہ نہیں ہے۔
شمالی کوریا کا تین بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ
یاد رہے کہ دو روز قبل شمالی کوریا نےامریکہ اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں کے جواب میں کم فاصلے تک مارکرنے والے تین بلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔
امریکا کو اپنے کیے کی قیمت چکانی پڑے گی، شمالی کوریا
واضح رہےکہ رواں ماہ شمالی کوریا کے وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ کو اپنے کیے کی قیمت چکانی پڑے گی اور اقوام متحدہ کی پابندیاں شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے نہیں روک سکتیں۔