ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

طوفانی بارشوں میں شہریوں کی مدد کے لیے لائحہ عمل تیار کرلیا، ڈی جی رینجرز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ رینجرز نے بارشوں میں متاثرہ علاقوں میں شہریوں کی مدد کے لیے لائحہ عمل تیار کرلیا دوسری جانب رینجرز نے گزشتہ شب مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی کے مقدمات میں مطلوب 6 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز کی جانب سے پائیدار امن کو برقرا رکھنے کے لیے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے اور گزشتہ شب چھاپا مار کاروائیوں میں ڈکیتی، رہزنی، اسٹریٹ کرائم اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 6 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے.

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق درخشاں کے علاقے سے 4 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا جب کہ پریڈی تھانے کے علاقے سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق حراست میں لیے گئے ملزمان سے اسلحہ، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد ہوئی جب کہ یہ ملزمان مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے مزید تفتیش کے لیے انہیں پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

دوسری جانب ڈی جی رینجرز محمد سعید نے کراچی میں مسلسل بارشوں اور آئندہ چار دنوں میں تیز بارشوں اور طوفان کی پیش گوئی کے پیش نظر اعلان کیا ہے کہ کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے سندھ رینجرز کراچی کے شہریوں کی مدد اور اعانت کے لیے موجود ہو گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں