جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ٹرمپ کے بیان نے قوم کو متحد کردیا، نئی پالیسی مرتب کی جائے، فاروق ستار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سربراہ ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار نے کہا ہے کہ صرف امریکا کے بیان کی مذمت کر دینے سے کچھ نہیں ہوگا بلکہ پاکستان مخالف پالیسی کو شکست دینے کے لیے قومی حمیت کی ضرورت ہے.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، فاروق ستار کا کہنا تھا کہ قومی حمیت اور غیرت کا تقاضہ یہ ہے کہ ہم معاشی اور خارجہ پالیسی میں خود مختار ہوجائیں گے اور ایک آزاد قوم کی طرح دلیرانہ اور قومی مفاد سے ہم آہنگ پالیسی مرتب کریں.

سربراہ ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان نے ہمیں بہت کچھ سوچنے کا موقع دیا ہے لیکن اب وقت محض سوچنے کا ہی نہیں بلکہ خطے میں بدلتی صورت حال کے پیش نظر موثر اور پائیداد پالیسی کی ضرورت ہے.

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں اور تاحال ہم دہشت گردی کا شکار ہیں ایسے میں عالمی طاقتوں کا دہشت گردی کی کی وجہ پاکستان کو بتانا ہمارے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے.

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اراکین اسمبلی کو اس سنگین مسئلے پر مل بیٹھ کر ایک مشترکہ بیانیہ ترتیب دینے کی ضرورت ہے ڈونلڈ کے ایک بیان نے پوری قوم کو متحد کردیا ہے جس کا ہمیں بھرپور اٹھاتے ہوئے نئی پالیسی مترب کر لینی چاہیے.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں