اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

بلوچستان، کالعدم تنظیم کے دوکمانڈرز سمیت 12 دہشت گرد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کے دوران کالعدم تنظیموں کے دو اہم کمانڈرز سمیت 12 دہشت گردوں کو حراست میں لے کر بھاری مقدا میں اسلحہ اور گولیاں قبضے میں لے لی ہیں.

تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے جس کے دوارن بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کے دو اہم کمانڈرز سمیت 12 دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے.

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے (آئی ایس پی آر)  کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے علاقوں کوہلو اور سوئی سے کالعدم تنظیموں کے 12 دہشت گرد گرفتار کیا گیا گرفتار ہونے والوں میں اہم کمانڈر ولی خان اور کرغنی بھی شامل ہیں جو ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث تھے.

آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں جنہیں سیکویرٹی فورسز نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے.

دوسری جانب پنجاب رینجرز نے حساس اداروں کے ساتھ مل کر مشترکہ آپریشن میں مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 39 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے جن میں 8 غیر قانونی مقیم افغان شہری بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  یہ گرفتاریاں فیصل آباد، لاہور اور اسلام آباد میں انٹیلی جنس بیس سرچ آپریشن کے دوران عمل میں لائی گئیں کیا گیا جب کہ فیصل آباد کے نواحی علاقوں سےغیر قانونی اسلحہ بھی پکڑا گیا۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں