اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پاکستان بمقابلہ ورلڈ الیون، ٹکٹس کا اجرا یکم ستمبر سے ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم اور ورلڈ الیون کے مابین ہونے والے مقابلوں کے آن لائن ٹکٹس کا اجرا یکم ستمبر سے شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ الیون اور قومی کرکٹ ٹیم کے مابین لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی آن لائن ٹکٹوں کا اجرا یکم ستمبر سے شروع ہوگا جبکہ منتخب بوتھ پر ٹکٹ چار ستمبر سے دستیاب ہوں گے۔

پڑھیں: دورہ پاکستان: ورلڈ الیون کے اسکواڈ کا اعلان

ذرائع کے مطابق میچ دیکھنے والے شائقین اسٹیڈیم میں ٹکٹ کے بغیر داخل نہیں ہوسکیں گے اور ان کی قیمت پانچ سو سے لے کر 6 ہزار روپے تک مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی سیکیورٹی ٹیم چار ستمبر کو لوہر پہنچے گی اور پی سی بی کی جانب سے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لے گی۔

مزید پڑھیں: ورلڈ الیون کی آمد، قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان

واضح رہے ورلڈ الیون اور قومی ٹیم کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 12 ، 13 اور 15 ستمبر کو ہوگی، دونوں ٹیمیں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں مدِ مقابل ہوں گی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں