اشتہار

نیب لاہور کی شریف فیملی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے اور اثاثے منجمد کرنے کی سفارش

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : نیب لاہور نے شریف خاندان کے خلاف ریفرنس نیب ہیڈ کوارٹرزبھجوا دیا، ریفرنس میں نواز شریف اوران کے بچوں کے اثاثے ضبط کرنے اور ان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف نیب کیسز میں اہم پیشرفت سامنے آئی، نیب لاہور نے شریف خاندان کے خلاف ریفرنس نیب ہیڈ کوارٹرز بھجوا دیا، ریفرنس میں نواز شریف اوران کے بچوں کے اثاثے ضبط کرنے اور ان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ مکمل ہونے پر شریف خاندان کے خلاف ریفرنس بھجوایا گیا، پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء بھی نیب کو بیان ریکارڈ کراچکے ہیں۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں : شریف خاندان کی عدم پیشی، نیب کے پاس اور ریفرنس دائر کرنے کا اختیار


ریفرنس میں سفارش کی گئی ہے کہ مریم ،حسن اورحسین کے اثاثے منجمد کئے جائیں۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کے خلاف بھی آمدن سے زائد جائیداد پر ریفرنس تیار ہے، مکمل ریفرنس نیب راولپنڈی کی جانب سے چیئرمین نیب کو بھجوایا جائے گا۔

چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد شریف فیملی کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا جائے گا، احتساب عدالت ریفرنس دائر ہونے کے بعدفریقین کو نوٹسزجاری کرے گی اور کیس کی باقاعدہ سماعت شروع جائے گی۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں