کوئٹہ : پاک فوج کے سپہ سالار بڑی عید پر بھی متحرک ہیں، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ عید کا دوسرا دن بلوچستان میں گزاریں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے عید الاضحیٰ کے دوسرے روز بلوچستان پہنچ گئے ، جہاں وہ تر بت ، گوادر میں جوانوں اور مقامی عمائد ین سے ملاقاتیں کرینگے۔
گذشتہ روز پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک افغان بارڈر پر وادی راجگال کا دورہ کیا اور جوانوں کے ساتھ عید کا پہلا دن گزارا۔
مزید پڑھیں : ہماری جانیں پاکستان کے لیے ہر وقت حاضر ہیں‘ آرمی چیف قمر باجوہ
اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور عوام کی سیکیورٹی کے لیے ڈیوٹی ہماری اولین ذمہ داری ہے، ہماری جانیں پاکستان کےلیےہروقت حاضرہیں، پاکستان کے دفاع کے لیے عید پر ڈیوٹی دینا تہوار منانے کا بہترین طریقہ ہے، انشااللہ مل کر پاکستان کو بہترین ملک بنائیں گے۔
اس سے قبل آرمی چیف نے پوری قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ عید الاضحیٰ ہمیں امن،خوشیوں اور قربانی کا درس دیتی ہے۔