منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

حجا جِ کرام کی واپسی‘ پی آئی اے کی پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پی آئی اےنے حجاجِ کرام کی واپسی کے لیے آپریشن کا آغاز کردیا۔پی آئی اے کی پہلی حج پرواز 400 کے قریب حجاج کرام کو لے کر کراچی پہنچ گئی‘ گورنر سندھ محمد زبیر بھی اسی پرواز سے واپس پہنچے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مشرف رسول نے پہلی پرواز سے آنے والے حاجیوں اور گورنر سندھ کا استقبال کیا‘ پی آئی اے کی پرواز پی کے 731 سعودی عرب سے 384 حجاجِ کرام کو لے کر وطن واپس آئی۔

پی آئی اے کی نجف کے لیے نئی پروازیں*

گورنر سندھ نے پی آئی اے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے اپنے حج آپریشن کے دوران حجاج کرام کی وطن واپسی کے حوالے سے مزید انتظامات کرے‘ ، ان کا کہنا تھا کہ جدہ کے حج ٹرمینل پر حجاج کرام کی رہنمائی کیلئے پی آئی اے کے اسکاوٴٹس اور دیگر عملہ بھی اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دے رہا ہے۔

پی آئی اے کے سی ای او مشرف رسول کا کہنا تھا کہ پی آئی اے حج آپریشن کے دوران 105پروازوں کے ذریعے ستاون ہزار سے زائد حجاج کرام کو وطن واپس پہنچائے گی۔ حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل پانچ اکتوبر تک جاری رہے گا۔

حج آپریشن مکمل‘ ایک لاکھ سےزائد عازمینِ حج پہنچ گئے*

دوسری جانب نجی ایئر لائن شاہین ایئرنے بھی اپنا حج آپریشن کا آغاز کردیا ہے پہلی حج آپریشن300سے زائد حجاج کرام کو لے کر لاہور پہنچی،شاہین ائیر اپنی 29پروازوں کے ذریعے49ہزار سے زائد حجاج کرام کو وطن واپس پہنچائے گی ۔

یاد رہے کہ پی آئی اے نے کراچی سے17600سے زائد عازمین کو حجاج مقدس پہنچایا۔ اسلام آباد سے10882،لاہور سے10610،پشاور سے7000سے زائد ملتان سے6000سیالکوٹ سے3900سے زائد اور فیصل آباد سے445عازمین کو حجاج مقدس پہنچایاگیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں