جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

خیبر پختونخوا : عمران خان نے خود سے منسوب باتوں کی تردید کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کے پی کے حکومت سے متعلق خود سے منسوب باتوں کی تردید کردی، ان کا کہنا ہے کہ بی بی سی کو دیئے گئےانٹرویو کو میڈیا میں سیاق وسباق سے ہٹ کرپیش کیا گیا۔

یہ بات انہوں نے اپنے وضاحتی بیان میں کہی، پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میڈیا کا گاڈ فادرخود کو صحافتی اقدارکا پابندنہیں سمجھتا، نجی ٹی وی چینل کےشر سےاہم ریاستی ادارے تک محفوظ نہیں ہیں، افواج پاکستان اورعدالت پرحملہ کرنے والے شخص سے دیانت کی توقع نہیں کی جاسکتی۔

کے پی کے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی اب تک کی کارکردگی متاثرکن اورمثالی ہے، کےپی کے میں ہم درست حکمت عملی کے ذریعے غربت میں 50فیصد کمی لائے ہیں، پختونخوا کا بلدیاتی نظام تاریخ کا سب سے مؤثراورجدید نظام ہے۔

- Advertisement -

چیئرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ چھوٹے پن بجلی گھروں سے توانائی میں خود کفالت کی منزل قریب تر ہو رہی ہے، تجربہ نہ ہونے کے باوجود صوبے میں دیگر حکومتوں سے بدرجہا بہتر کارکردگی دکھائی۔

ان کا کہنا تھا کہ پختونخوا میں مثالی انتظامیہ کے قیام کی راہ میں رکاوٹوں کا ادراک ہے، تاہم شرمناک پروپیگنڈہ ہماری منزل تک رسائی میں رکاوٹ نہیں بن سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں تعلیم، صحت کے نظام میں کی جانے والی اصلاحات پر ہمیں فخر ہے، حکومت کا تجربہ نہ ہونے کے باوجود دیگرصوبوں سے بہترکام کیا۔

 


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں