جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

خواجہ اظہارحملہ: دو نئی فوٹیجز سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار اور ایم کیو ایم کے رہنماء خواجہ اظہار پر حملے کی 2 نئی فوٹیجز اے آر وائی نیوز نے موصول کرلیں جس میں چار ملزمان کو علیحدہ موٹرسائیکلوں پر فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چار روز قبل ایم کیو ایم رہنماء خواجہ اظہار الحسن پر بفرزون میں قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں وہ محفوظ رہے، اپوزیشن لیڈر نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد جیسے ہی گھر سے نکلے اُن پر پولیس وردی میں ملبوث نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کی۔

حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوا تاہم محافظوں کی جانب سے کی جانے والی جوابی فائرنگ میں حملہ آور ہلاک ہوا جس کی شناخت حسان کے نام سے ہوئی۔

- Advertisement -

پڑھیں: خواجہ اظہار قاتلانہ حملے کا مرکزی ملزم سروش سے متعلق اہم معلومات

خواجہ اظہار حملے میں بڑی پیشرفت ہوچکی ہے اور وزیرداخلہ و پولیس حکام نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ جلد ملزمان کو گرفتار کر کے اصل ملزمان کو سامنے لائیں گے۔

وڈیو دیکھیں

ایم کیو ایم رہنماء پر حملے کی ایک فوٹیج میں 4 ملزمان کو فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہےجن میں سے ایک پولیس وردی میں ملبوث تھا تاہم دیگر تین ملزمان علیحدہ علیحدہ موٹرسائیکلوں پر فرار ہوئے۔

دوسری فوٹیج میں 3 ملزمان کو ایک طرف جبکہ ایک ملزم کو دوسری سمت جاتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس نے ملزمان کا تعاقب کرنے کی کوشش کی۔


 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں