جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

پاکستان کوعزت کی نگاہ سے دیکھا جانا چاہیے، برطانوی اپوزیشن لیڈر

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانوی اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کے سربراہ جیریمی کوربن نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو پاکستان کے ساتھ عزت سے پیش آنا چاہیے اور دوسرے ممالک کو باہر بیٹھ کر پاکستان پر تنقید کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

یہ بات انہوں نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی، اپنے انٹرویو میں برطانوی رہنما کا کہنا تھا کہ امریکا سے بہتر تعلقات پاکستان کے مفاد میں ہیں۔

جیریمی کوربن کا کہنا تھا کہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا کے تمام ہی ممالک کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے چنانچہ اس کا اطلاق صرف پاکستان پر کرنا مناسب نہیں۔

- Advertisement -

روہنگیا مسلمانوں کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں برطانیہ کی حزب اختلاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ میں رہنما آنگ سان سوچی کی انسانی حقوق کے لیے خدمات پر ان کا احترام کرتا ہوں اور انہیں یاد دلانا چاہتا ہوں کہ جب آپ نظر بند تھیں تو ہم نے آپ کی حمایت میں مارچ کیے اور انسانی حقوق کے لیے آپ کی جدوجہد کی حمایت کی لہٰذا مہربانی فرما کر روہنگیا عوام کے انسانی حقوق کا بھی اسی طرح خیال رکھیں جیسا کہ آپ اپنے لیے چاہا کرتی تھیں۔

انہوں نے آنگ سان سوچی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میانمار میں لوگوں کو ان کے گھروں سے نہ نکالا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ میانمار میں مسلمانوں کو بھی مکمل شہری اور ریاستی حقوق حاصل ہوں اور انہیں ان کی شناخت سے محروم نہ رکھا جائے۔

افغان پالیسی کے حوالے سے مسٹر کوربن نے کہا کہ میں ٹرمپ کی افغان پالیسی سے متفق نہیں وں کیوں کہ میرے نزدیک افغانستان کے مسئلے کا حل سیاسی مذاکرات میں پنہاں ہے نا کہ فوجیوں کی تعداد بڑھانے سے یہ مسئلہ ہوگا؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں