اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

پاکستان نیوی دنیا کی بہترین بحری فورس ہے، گورنر سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان نیوی اب پیشہ ور نیوی بن کر سامنے آگئی ہے، پاک بحریہ دنیا کی بہترین بحری فورس ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم بحریہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، گورنر سندھ نے کہا کہ ہمیں اپنے جنگی ہیروز کی قربانیوں کو تسلیم کرنا چاہئے۔

محمد زبیر نے کہا کہ کسی بھی کامیابی کے پیچھے ایک جذبہ کارفرما ہوتا ہے، پاکستان نیوی کے آفیسرز اور سیلرز کو سلام پیش کرتا ہوں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ حکومت دستیاب وسائل میں نیوی کی ضروریات کو پورا کرے گی، حکومت دفاعی ضروریات کے تناظر ترقی اور استحکام کے لیے کوشاں ہے۔

یہ پڑھیں: پاک بحریہ کا آپریشن ’دوارکا‘ ، دشمن کے دلوں پر آج بھی لرزہ طاری

انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ سے پاک بحریہ کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوا ہے، بحریہ ملکی دفاع میں ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرے گی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ بحریہ میں جن صلاحیتوں اور عسکری قابلیت کا مظاہرہ کیا گیا قابل تحسین ہے، سی پیک خطے کی معاشی اور اقتصادی ترقی میں کردار ادا کرے گا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں