اشتہار

سورج پر اٹھنے والا گرم گیسوں کا طوفان زمین کی طرف بڑھنے لگا

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو: ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ سورج پر اٹھنے والا گرم ترین گیسوں کا طوفان زمین کی جانب بڑھ رہا ہے جس کے باعث زمین پر بجلی کے نظام اور مواصلاتی سیاروں کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

ناسا ماہرین کے مطابق سورج کی سطح پر  بدھ کے روز گرم ترین گیسوں کا طوفان آیا اور دھماکے بھی ہوئے، دھماکوں کے بعد سورج سے گیسوں کا اخراج شروع ہوا اور یہ طوفان زمین کی جانب تیزی سے بڑھنے لگا۔

- Advertisement -

سائنسدانوں کے مطابق سورج پر آنے والا یہ طوفان اس صدی کا سب سے بڑا طوفان ہے، شمسی طوفان سے مقناطیسی شعاعیں خارج ہورہی ہیں جو زمین پر موجود بجلی کے نظام اور خلا میں موجود مواصلاتی سیاروں کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

جاپانی ماہرین نے ایک ہفتے تک فضائی کمپنیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی جبکہ موبائل فون کمپنیوں کو بھی متبادل انتظامات کرنے کی تاکید کی ہے، ماہرین کے مطابق طوفان بادلوں کی صورت میں زمین کی طرف آرہا ہے اور جیسے ہی  یہ بادل زمین کی حدود میں داخل ہوں گے سب سے پہلے جی پی ایس سسٹم میں خرابی پیدا ہوگی۔

اس ضمن میں ناسا کی جانب سے بھی ایک تصویر جاری کی گئی ہے جس کے بارے میں ناسا کا کہنا ہے کہ سورج پر بننے والی مقناطیسی طاقت گیس کی صورت میں زمین کی جانب بڑھ رہی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں