لاس اینجلس : آئسکریم کانام سنتے ہی منہ میں پانی آجاتا ہے لیکن چارکول جیسے رنگ کی آئسکریم نے لاس اینجلس میں دھوم مچا رکھی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاس اینجلس کے کیفے نے گاہکوں کی تعداد بڑھانے کیلئے انوکھی آئسکریم تیار کرکے پیش کردی ہے، اس کون کی خاص بات ہے یہ کہ اس کا رنگ سیاہ ہے۔
- Advertisement -
آئس کریم پر کھوپرا،مونگ پھلی اور چاکلیٹ ساس کی ٹاپنگ کی جاتی ہے۔
اس منفرد رنگ اور زائقے کی آئس کریم سے کیفے کی مقبولیت بھی بڑھ گئی ہے اور آئس کریم کے چاہنے والے اس کی جانب کھنچے چلے آ رہے ہیں۔
اس سے قبل نیویارک کے شہر مورسنسنٹ نے گزشتہ موسم گرما میں کوکونٹ ایش نامی سیاہ آئس کریم متعارف کرائی تھی جبکہ جاپان میں بھی کئی سالوں سے سیاہ تلوں سے بنی آئس کریم فروخت کی جاتی ہے۔