جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

نوجوان پر بہیمانہ تشدد کرنیوالا زمیندارساتھیوں سمیت گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کبیر والہ/ مظفرگڑھ : بااثر زمیندار نے کبیر والا میں نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، اے آر وائی نیوز کی خبر پر پولیس حکام نے نوٹس لے کرملزم کو تین ساتھیوں سیمت گرفتار کرلیا، مظفرگڑھ میں ن لیگی رہنما کی ایما پر لڑکی کو مبینہ اغواء کے بعد زیادتی نشانہ بنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز مظلوموں کی آواز بن گیا، کبیروالا میں نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے والا زمیندار پکڑا گیا۔

سرائے سدھو کےعلاقے میں بااثر زمیندار مظہرحسین نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے نوجوان علی شیر کو موبائل فون کی چوری کا الزام لگا کراغواء کرلیا، نوجوان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور کئی گھنٹے ٹیوب ویل میں باندھ کر لٹکائے رکھا۔

- Advertisement -

اہل علاقہ کی منت سماجت کے بعد زمیندار نے نوجوان کورہاکیا، اے آر وئی نیوز کی خبر آر پی او ملتان نے نوٹس لیا، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زمیندار سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کیخلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

لڑکی کو مبینہ اغواء کے بعد زیادتی نشانہ بنا دیا گیا

دوسری جانب مظفرگڑھ میں حوّا کی ایک اور بیٹی ہوس کا نشانہ بن گئی، بااثرافراد ملزمان کی پشت پناہی کرنے لگے، لڑکی کو مبینہ اغواء کے بعد زیادتی نشانہ بنا دیا گیا۔

مظفر گڑھ میں عرفان نامی نوجوان نے لڑکی کو مبینہ طور پر اغواء اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کے والدین نے الزام لگایا ہے کہ ن لیگی چیئرمین زاہد حسین اغوا اور زیادتی کے ملزمان کی سرپرستی کر رہا ہے۔

لڑکی کے والدین کا کہنا ہے کہ لڑکی کی واپسی پرسنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ حقائق سامنےآنے پر پولیس حکام کے حکم پر لڑکی کے اغوا اور زیادتی کامقدمہ درج کرلیا گیا۔

مذکورہ واقعہ مظفر گڑھ کے نواحی علاقے بنڈہ اسحاق میں پیش آیا جبکہ مقدمہ تھانہ روہیلاں والی میں درج کیا گیا ہے۔

 


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں