جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

وزیرخارجہ خواجہ آصف ایران روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیرخارجہ خواجہ آصف ایران کے دورے پر روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق دورے کے دوران ایران کے صدر اور وزیرخارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے، ملاقاتوں میں پاک ایران باہمی تعلقات،بین الاقوامی اورخطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے جبکہ امریکا کی نئی افغان پالیسی اور خطے پر اس کےاثرات پر بھی بات چیت ہوگی۔

مشیرقومی سلامتی ناصرخان جنجوعہ، سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ ہیں۔

ایران کے نائب سفیر نے وزیرخارجہ خواجہ آصف کو ایئرپورٹ پر الوداع کیا۔


مزید پڑھیں :   افغانستان کا امن خطے کی سلامتی کےلیے بہت اہم ہے‘ خواجہ آصف


یاد رہے اس سے قبل وزیرِ خارجہ خواجہ آصف نے چین کا دورہ کیا، چینی وزیرخارجہ سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرس وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان اس بات پر متفق ہیں کہ افغانستان میں امن سے ہی خطے میں امن لایا جا سکتا ہے، پاک چین تعلقات باہمی اعتماد پرمبنی ہیں جبکہ پاکستان ون چائنہ پالیسی کی حمایت کرتا ہے۔

چین کے دورے پر روانگی سے قبل انھوں نے کہا تھا کہ خارجہ پالیسی کے بنیادی خدو خال میں تبدیلی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا کو بتائیں کہ ہم نے کتنی قربانیاں دی ہیں‘ قربانیوں کا اعتراف کرنے والے ممالک کے ساتھ پاکستان آگے بڑھے گا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں