لاہور: سابق آل راؤنڈر کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ورلڈالیون کےدورہ پاکستان سےدنیامیں مثبت پیغام جائےگا، یہ بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں اہم قدم ہے، ورلڈالیون میں بھارتی کرکٹرز بھی ہوتے تو اچھا ہوتا۔
تفصیلات کے مطابق سابق آل راؤنڈر کرکٹر شاہد آفریدی نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈالیون کے پاکستان آنےپرخوش ہوں، ورلڈالیون کادورہ بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں اہم قدم ہے۔
شاہدآفریدی کا کہنا تھا کہ ورلڈالیون میں بھارتی کرکٹرز بھی ہوتے تو اچھا ہوتا، عالمی کرکٹ کی بحالی کی کوششیں کامیاب ہوتی نظرآرہی ہیں، کرکٹ کی محبت میں لاہور آیا ہوں، پہلاٹی20 دیکھوں گا۔
انھوں نے کہا کہ کرکٹ کی بحالی کاسہرانجم سیٹھی اوران کی ٹیم کےسرہے، ورلڈالیون کےدورہ پاکستان سےدنیامیں مثبت پیغام جائےگا، پاکستان کےعوام کرکٹ سے پیارکرتے ہیں۔
مزید پڑھیں : شاہد آفریدی ورلڈ الیون کے خلاف پہلا میچ دیکھنے لاہور پہنچ گئے
گذشتہ روز سابق آل راؤنڈر کرکٹر شاہد آفریدی نے لاہور پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا کو بتانا ہوگا کہ پاکستان ایک پر امن اور کرکٹ سے محبت کرنے والا ملک ہے اس لیے میں خود ورلڈ الیون کا پہلا میچ دیکھنے پہنچا ہوں۔
اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے پاکستان آمد پر ورلڈ الیون کے تمام کھلاڑیوں کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس میچ سے دنیا کو یہ پیغام جائے گا کہ پاکستان کھیل کے لیے محفوظ ملک ہے۔