تازہ ترین

مس امریکا کا تاج نارتھ ڈکوٹا کی حسینہ کے نام

نیو جرسی: نارتھ ڈکوٹا کی تئیس سالہ حسینہ مس امریکا بن گئیں۔

تفصیلات کے مطابق نیو جرسی میں حسیناؤں کا میلہ سجا ، مقابلے میں اکیاون حسیناؤں نے حصہ لیا لیکن مقابلہ نارتھ ڈکوٹا کی تئیس سالہ حسینہ کارا مونڈ نے لوٹ لیا ۔

فاتح حسینہ کے نام کا اعلان ہوا تو مس ڈکوٹا کو یقین ہی نہیں آیا، سابق مس امریکا نے کارا مونڈ کو تاج پہنایا۔

کارا مونڈ براؤن یونیورسٹی سے گریجویشن کرچکی ہیں اور بے سہارا بچوں کی مدد کرنا چاہتی ہیں جبکہ تقریب میں ٹیلنٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کارا منڈ نے مائیکل جیکسن کے گانے پر جیز ڈانس بھی کیا۔

مس امریکا کا ٹائٹل جیتنے کے بعد کارا کو پچاس ہزار امریکی ڈالرز کی اسکالر شپ کے ساتھ ماہانہ وظیفہ بھی نوازا گیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -