لاہور: پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا لندن سے واپسی پرلاہور میں ڈیرہ ڈالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا لندن سے واپسی پرلاہور میں ڈیرہ ڈالنے کا فیصلہ کرلیا ہے، عمران خان 12ستمبر کو واپس وطن پہنچ کر ضمنی الیکشن کی نگرانی کرینگے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے 14 ستمبر کوجلسے کے بجائے بھرپور ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا ہے ، ریلی کی قیادت تحریک انصاف کےچئیرمین عمران خان کرینگے جبکہ ریلی این اے 120 کی حدود سے باہر نکالی جائے گی۔
پی ٹی آئی نے کارکنو ں کو بڑی تعداد میں شرکت یقینی بنانےکی تیاریاں شروع کردی ہے۔
مزید پڑھیں : این اے 120کے ضمنی انتخاب میں ملک کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا، عمران
دوسری جانب این اے120 ضمنی انتخاب سے متعلق تحریک انصاف کے رہنماؤں کااجلاس آج ہوگا، ڈاکٹریاسمین راشد مرکزی رہنما جہانگیر ترین کوبریفنگ دیں گی۔
خیال رہے کہ این اے 120 ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ 17 ستمبر کو ہوگی، اس حلقے میں پاکستان تحریک انصاف ، مسلم لیگ ن پاکستان پیپلزپارٹی سمیت 44 امیدواروں میدان میں ہیں۔
این اے 120 صمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی امیدوار کلثوم نواز اور تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔