اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ نے بھارتی فوج کی راولاکوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بھارت کوکشیدہ صورتحال کاذمہ دارٹھہرائے۔
تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ نے بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیوں کو امن کے لئے خطرہ قرار دے دیا، ترجمان دفترخارجہ نے راولاکوٹ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی انتہا پسند فوج مسلسل نہتے شہریوں کونشانہ بنارہی ہے۔
India’s deliberate targeting of civilians & unprovoked firing is condemnable. Indian actions are detrimental 2 peace in region & beyond 2/3
— M. Nafees Zakaria (@ForeignOfficePk) September 11, 2017
نفیس زکریا نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بھارت کو کشیدہ صورتحال کاذمہ دارٹھہرائے۔
UN & Int’l community is urged to call india to account 3/3
— M. Nafees Zakaria (@ForeignOfficePk) September 11, 2017
مزید پڑھیں : بھارتی فوج کی ایل او سی پر پھرفائرنگ، خاتون سمیت چارشہری زخمی
یاد رہے گذشتہ روز راولاکوٹ سیکٹرپربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اورگولہ باری سے خاتون سمیت چار شہری زخمی ہوئے تھے جبکہ پاک فوج کی بھرپورجوابی کارروائی پر بھارتی بندوقیں خاموش ہوگئیں تھیں۔
واضح رہے کہ بھارت دوہزارتین سے مسلسل سیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کی ایک بڑی تعداد شہید اور زخمی ہوچکی ہے‘ پاکستان اقوامِ متحدہ کی قرارد ادوں کی روشنی میں خطے میں امن کا حامی ہے لیکن بھارت کی جانب سےایسی کوششوں کا مثبت جواب نہیں دیا جاتا۔