ریاض : سعودی عرب میں سیکورٹی اداروں نے وزارت دفاع پر حملے کی سازش ناکام بنا کر دوحملہ آوروں کوگرفتارکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی فورسز نے وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹر پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو حملہ آوروں کو گرفتارکرلیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ اورہینڈ گرینیڈ برآمد کرلیا۔
سعودی حکام کے مطابق داعش نے وزارت دفاع کے ہیڈکوارٹرز پرخودکش حملے کا منصوبہ بنایا تھا، دونوں دہشت گردوں احمد یاسر الکلدی اور عمار علی محمد کو دہشت گردی کی کارروائی سے قبل گرفتار کرلیا گیا تھا۔
گرفتارہونے والے دہشتگردوں کا تعلق یمن سے ہے۔
دوسری جانب ریاض میں ایک حملہ آوروں کے زیراستعمال گیسٹ ہاؤس کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ ایک اور کارروائی میں متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ، ان کے خلاف تحقیقات جاری ہے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔