اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

شریف خاندان، ڈار کے خلاف دائر کردہ ریفرنس نیب کو واپس

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نیب نے شریف خاندان کو بچانے کی ایک اور مبینہ کوشش کر ڈالی۔ احتساب عدالت نے غلطیوں سے بھرے ریفرنس نیب کو واپس کردیے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے خلاف اثاثوں کا ریفرنس بھی غلطیاں دور کرنے کے لیے واپس کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے 6 ہفتوں میں سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کے بچوں حسن، حسین، مریم نواز اور اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف ریفرنس دائر کیے۔

اب کچھ کہا نہیں جا سکتا کہ یہ عجلت تھی، غفلت تھی یا کوئی اور معاملہ تھا بہرحال ریفرنسز میں غلطیوں کی بھرمار تھی۔

- Advertisement -

احتساب عدالت نے اسکروٹنی کے بعد تمام ریفرنس نیب کو واپس کردیے۔

مزید پڑھیں: شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنس میں سنگین غلطیاں

ذرائع کے مطابق آج عزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس واپس کیا گیا۔ اس سے قبل لندن فلیٹس اور آف شور کمپنیوں کے ریفرنس واپس کیے گئے تھے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے خلاف اثاثوں سے زائد آمدنی کا ریفرنس بھی غلطیوں پر واپس کر دیا گیا۔ رجسٹرار احتساب عدالت نے ہدایت کی کہ ریفرنسز سے غلطیاں دور کی جائیں۔

دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ تاخیری حربے اختیار کیے جا رہے ہیں، یہ این آر او چاہتے ہیں لیکن اب ایسا کچھ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ان کا احتساب بہت ضروری ہے، ایسا نہ ہوا تو پاکستان کو بڑا دھچکہ لگے گا۔


 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں