اسلام آباد: حکومت نے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کا دائرہ کار فاٹا تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، بل جلد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں فاٹا کے معاملات پر بات کی گئی اور شرکا نے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کا دائرہ اختیار فاٹا تک بڑھانے کا فیصلہ کیا۔
کابینہ کے ارکان نے فیصلہ کیا کہ فاٹا سے متعلق بل جلد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد فاٹا میں ایف سی آر کا قانون ختم ہوجائے گا اور فاٹا میں ملک کے دیگر علاقوں کی طرح ملکی قوانین کا نفاذ ہوجائے گا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ فاٹااصلاحات پر عمل درآمد کے لیے پہلے ہی کمیٹی کام کررہی ہے، وفاقی حکومت فاٹا اصلاحات پر مرحلہ وار عمل درآمد کرے گی،فاٹا کے لیے قابل تقسیم وسائل سے فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔