اشتہار

تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیےامام کعبہ کی اسکول آمد

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ عبدالرحمان سدیس نے چھوٹے بچوں میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے اسکول کا دورہ کیا اور طالب علموں کی حوصلہ افزائی کی۔

عرب میڈیا کے مطابق حرمین شریفین کے انتظامی امور کے سربراہ اور مسجد الحرام کے امام و خطیب مکہ میں واقع حفظ قرآن کے پرائمری اسکول مدرسہ بن عامر گئے اور وہاں چھوٹے بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔

امام کعبہ نئے تعلیمی سال کے آغاز پر طلبہ کے ساتھ بیٹھے اور سورہ فاتحہ تلاوت کی جس کو بچوں نے دہرایا، عبدالرحمان سدیس کے اس اقدام کا مقصد بچوں کو تعلیم کی رغبت دلانا تھا۔

- Advertisement -

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امام کعبہ کے بیٹے نے اسکول میں داخلہ لیا جسے اسکول پہنچانے کے لیے عبدالرحمان سدیس خود گئے اور بچوں کے ساتھ کلاس میں بھی بیٹھے، جس پر بچوں کو بھی خوش گوار حیرت ہوئی۔

ویڈیو دیکھیں

امام کعبہ کی بچوں کے ساتھ بیٹھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی جسے صارفین نے بہت سراہا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امام کعبہ جس بچے کے برابر میں بیٹھے وہ اُن کا بیٹا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں